18 جنوری 2015 - 14:38
نائجر میں چارلی ہیبڈو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ، دس افراد جانبحق

نائیجرمیں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو کے خلاف مظاہروں کے دوران سکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  النیل ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نائمے میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو کے خلاف احتجاج کے دوران 7 گرجا گھروں کو نذر آتش کردیا گیا جب کہ اس دوران مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی تجارتی املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ چالیس کے قریب زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی جریدے کی شیطنت کے پیچھے اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ بتایا جاتا ہے جو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مذموم سازشوں میں پیہم مصروف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲